دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں فائرنگ سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے چار افراد جانبحق ہوئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری سے تعلق رکھنے افراد پر فائرنگ کا واقعہ شاہ زمان روڈ پر اس وقت پیش آیا جب وہ رکشے میں سوار تھے، جانبحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے.