ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سی پیک روٹ ایم 8 بلیدہ کراس کے مقام پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ، ایک زخمی ۔
عینی شاہدین کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں عبیداللہ ولد بشام ساکن ہوشاپ موقع پر جانبحق جبکہ ان کا ساتھی جنید ولد غفور سکنہ ہوشاپ زخمی ہوا۔ نعش اور زخمی کو علاج اور ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔


















































