کیچ ناصر آباد میں فورسز پر حملہ
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کیچ کے علاقے ناصر آباد میں چربک للین کے مقام پر مند ٹو تربت روڈ پر جاری تعمیراتی کام کی سیکورٹی پر مامور فورسز پر حملہ کیا ۔
فورسز پر مسلح افراد نے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔
حملے میں جانی نقصان کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم ابھی تک مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ مند ٹو تربت لنک روڈ سی پیک منصوبے کا حصہ ہے ۔