جھاؤ میں قابض پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

138

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تیس جون کو دوپہر 12 بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کی اسنائپر ٹیم نے جھاؤ کے علاقہ ڈولیجی میں قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مقررہ ٹارگٹ کو نشانہ بنایا  جس سے دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جب کہ کیمپ میں افراتفری کے بعد سرمچاروں کے دوسرے ٹیم نے عین وقت پر آر پی جی کے متعدد گولے فائر کیے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں مزید ایک دشمن اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ جھاؤ میں دشمن فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج کو نشانہ بنایا جائے گا۔