بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فوج نے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران متعدد افراد کو فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
فورسز نے گذشتہ روز مستونگ کے علاقے کردگاپ میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا، مختلف مقامات پر چھاپوں میں متعدد افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا جن میں سے دو افراد کی شناخت اورنگ زیب ولد غلام حیدر اور سلطان محمد ولد موسیٰ خان سکنہ گرگینہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد دکاندار ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق دیگر مقامات سے بھی متعدد افراد کے جبری گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہے تاہم ان کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہے۔