خضدار: مسلح حملے میں شفیق مینگل کا بھائی عطاء مینگل ہلاک

593

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ “ڈیتھ اسکواڈ” کے سرغنہ شفیق مینگل کے بھائی عطا الرحمٰن ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کا بیٹا مطیع الرحمٰن مینگل حملے میں زخمی ہوئے ہے۔

شفیق مینگل پر بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی، ٹارگٹ کلنگ اور اجتماعی قبروں میں دفن کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے جا چکے ہیں، جبکہ ان کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ “ڈیتھ اسکواڈ” سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔

دو ہزار گیارہ میں بلوچ لبریشن آرمی کی مجید برگیڈ نے اپنے پہلے حملے میں شفیق مینگل کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا تھا جس میں وہ محفوظ رہیں جبکہ اس کے متعدد ساتھی ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔

واقعے کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے ہیں اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔