اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں بلوچ، کرد بہائی اور اہوازی عربوں کو ایران کے ہاتھوں دہائیوں سے منظم جبر و تشدد کا سامنا ہے ۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی ترجمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہائی، کرد، بلوچ، اور اہوازی عرب ایران میں دہائیوں سے منظم ظلم و ستم کا شکار رہے ہیں۔
انہوں نے بلوچستان ، کردستان ، اہواز اور بہائی علاقوں میں ایران کے ہاتھوں اجتماعی گرفتاریاں، تشدد، پھانسیوں کا بھی ذکر کیا۔
واضح رہے کہ انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ سزائے موت جیسے غیر متناسب طور پر ایران کی نسلی اور مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس کے تحت شمال مغرب میں کردوں کو جبکہ جنوب مغرب میں عرب نسل کے لوگوں کو اور جنوب مشرق میں بلوچ نسل کو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔