بلوچستان میں عیدالاضحی کے اجتماعات ، جبری لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی کے لئے دعائیں

101

بلوچستان بھر میں آج عیدالاضحی منایا جارہا ہے، نماز عید کے بعد لوگوں نے سنتِ ابراہیمی کی پیروی میں جانور کی قربانی دی گئی جبکہ علما کرام نے جبری لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی کے لئے دعائیں کرائی ۔

تفصیلات کے مطابق تربت شہر کے مساجد و عید گاہوں میں نماز عید کے اجتماعات، لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت، امن و سلامتی اور لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کیلئے دعائیں کی گئی۔

تربت شہر کے مرکزی جامع مسجد، جامع مسجد دشتی بازار، اور جامعہ اسلامیہ سلفیہ چاہ سر تربت، عیدگاہ والی مسجد شاہی تمپ،جامع مسجد تعمیر ملت آپسر تربت، جامع مسجد البانی ڈاکٹر کالونی تربت و دیگر مساجد میں نماز عید کیلئے بڑی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر علماء کرام نے سنت ابراہیمی قربانی کی اہمیت اور فضیلت پر گفتگو کیا،علماء کرام نے زور دیاکہ ہم اللہ تعالی کیلئے خالص قربانی کریں کیونکہ قربانی کا مقصد اللہ تعالی کو راضی کرکے سننت ابراہیمی کو زندہ رکھنا ہے۔

عید کی خوشیوں میں اپنے دیگر قریبی رشتہ داروں کو شامل کریں، رشتوں کو جوڑیں اور ناراض لوگوں مناکر خوش کریں۔ قربانی کے گوشت کو محفوظ نہ رکھیں بلکہ غریبوں کوبھی اس میں حصہ دیں اور کمر توڑ مہنگائی سے بدحال غریبوں کوبھی خوشیوں میں شامل کریں.

علماء کرام نے زور دیاکہ قربانی کے بعد ہمیں چاہئے کہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو گلیوں میں پھینک کر دوسروں کو تکلیف نہ دیں۔

اس موقع علماء کرام نے امن وامان کی قیام اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے دعاؤں کیساتھ بلوچستان میں جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔

اسی طرح خاران ، چاغی ، کوئٹہ اور گوادر میں بھی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ افراد کے لیے دعائیں کی گئی ۔ بعض شہریوں نے اس موقع پر حکومت سے اپیل کی وہ جبری لاپتہ افراد کو بحفاظت بازیاب کرکے خاندانوں کو اجتماعی اذیت سے نجات دے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے کئی شہروں میں نماز عید کے بعد لواحقین اور علاقہ مکینوں نے شہدا بلوچستان کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کیا ۔

خیال رہے آج عید کے روز بلوچستان بھر میں جبری لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے مظاہروں کا انعقاد کیا جارہا ہے یہ مظاہرے یکجہتی کمیٹی اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے ہر سال کی طرح منعقد ہورہے ہیں۔