تربت کے علاقے ڈھنک سے تعلق رکھنے والے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ملازم عبدالطیف ولد محمد عیسیٰ کو گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے ان کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق، واقعہ رات گئے پیش آیا جب پاکستانی فورسز نے عبدالطیف کے گھر میں چھاپہ مارکر اور انھیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری گمشدگیوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔