تمپ: پاکستانی فورسز کے تشدد سے ایک شخص جانبحق

186

ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو اپنے ساتھ لے گئے جنہیں تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب مسلح افراد نے تمپ کے گریڈ اسٹیشن پر قائم فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ جس کے بعد پاکستانی فورسز نے گھروں پر دھاؤا بول کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا فورسز کے تشدد سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا۔

جاںبحق شخص کی شناخت ظریف ولد نزیر کے نام سے ہوئی ہے جو تمپ دازین کا رہائشی ہے۔