بلوچستان کے ضلع کیچ میں نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں محمد ولد یاسین سکنہ مند ڈلسر نامی نوجوان نے خودکشی کرکے اپنے زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشی کے واقعات نے ایک گھمبیر صورتحال اختیار کر چکے ہیں آئے روز خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔
بلوچستان میں فورسز کی جانب سے دباؤ، بلیک میلنگ اور دیگر طریقوں سے ہراساں کئے جانے کے بعد متعدد افراد کے خودکشیوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔