پنجگور میں موبائل ٹاور كو نذر آتش کردیا – بی ایل ایف

341

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 30 اگست کی شب یوفون موبائل ٹاورز کو مشینری سمیت نذر آتش کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور کے علاقے دازی مرگو کے مقام پر کل رات 12:30 بجے یوفون کمپنی کے موبائل ٹاور کے مشین اور سامان سمیت نذر آتش کرکے تباہ کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے مواصلاتی نظام اور جدید ٹیکنالوجی کو بلوچ سرمچاروں کے خلاف استعمال کرنے کے لئے مختلف مقامات پر موبائل ٹاورز لگارہی ہے جن کا مقصد ٹریس کرنا ہے لیکن بی ایل ایف کی انٹیلیجنس اور ٹیکنیکل ٹیم ہمہ وقت متحرک رہ کر سرمچاروں کے ساتھ پاکستان کے مواصلاتی نظام کو نشانہ بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور پاکستانی فوج کے انخلاء تک ریاستی تمام منصوبوں اور فوج پر متواتر حملے کرتی رہیں گی۔