مجید بریگیڈ کے فدائین 24 سے زائد دشمن اہلکار ہلاک کرکے بیلہ کیمپ کے ایک حصہ پر قبضہ کرنے میں کامیاب ۔ بی ایل اے

1033

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ فدائی آپریشن “ھیروف” کے تحت بی ایل اے کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ قابض فوج کے بیلہ کیمپ پر حملہ کرکے ابتک 24 سے زائد فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرکے کیمپ کے ایک حصے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ مجید بریگیڈ نے حملے کا آغاز بارود سے بھری دو گاڑیوں کو کیمپ کے داخلی دروازے اور قریب واقع حفاظتی چوکیوں سے ٹکرا کر کیا، جس سے کیمپ کا داخلی حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔ ابتدائی وی بی آئی ای ڈی حملوں کے بعد مجید بریگیڈ کی ھیروف فدائین یونٹ کیمپ کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی اور حملے کے پہلے فیز میں 24 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک کرکے کیمپ کے ایک وسیع حصے پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوگئی۔ جہاں سے آپریشن کے دوسرے فیز کا آغاز کیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ دریں اثناء، بلوچستان بھر کی تمام شاہراہوں کو بی ایل اے کے سرمچاران ناکے لگا کر اپنے قبضے میں لے چکے ہیں۔ جنکی تفصیلات جلد جاری کی جائینگی۔