کوئٹہ دھماکے میں دو دشمن اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

377

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر اختر آباد کے مقام پر بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ اہلکاروں میں سے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ حتمی مقصد کے حصول تک ہماری جنگ جاری رہیگی۔