دکی، قومی وسائل کی استحصال میں قابض کے شراکت داروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

322

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج صبح دکی میں بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں شامل ریاستی آلہ کاروں کی گاڑی کو ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے ٹھیکیدار ندی کے مقام پر وسائل کی لوٹ مار میں شریک ریاستی آلہ کاروں کی رسد کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ دکی میں چند افراد قابض پاکستانی فوج کی ایماء پر بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں شریک ہونے سمیت بلوچ قومی تحریک کے خلاف متحرک ہیں، قابض فوج کے شراکت دار براہ راست ہمارے نشانے پر ہونگے، بلوچ وسائل کی لوٹ مار و بلوچ نسل کشی میں شریک تمام ریاستی کاسہ لیس اپنے ان گہناونے اعمال سے باز آجائیں بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔