بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
فورسز کو بلیدہ کے علاقے گلی میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کو نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ فورسز کے قافلے کو پیکٹ سیکورٹی دے رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔