بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے مشکے میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوگار مشکے میں قائم دشمن کی چوکی پر سرمچاروں نے پہلے اسنائپر سے نشانہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا اور بعد میں چوکی کو بھاری و جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ جس سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔