بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے سرمچاروں نے آج پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس میں دو دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ مکوئی ڈن، سورآپ کے مقام پر بی ایل اے کے سرمچاروں نے دھماکہ خیزمواد نصب کرکے قابض فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کی زد میں آنے سے دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔