پاکستانی فورسز نے کل رات ایک بجے کے وقت چھاپہ مارکر ایک نوجوان کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت بالاچ ولد مولابخش کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق کل رات ایک بجے تربت کے علاقے آبسر میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر مذکورہ نوجوان کو حراست میں لے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ نوجوان کا تعلق انتہائی غریب خاندان سے ہے اور نوجوان درزی کا کام کرکے اپنے گھر والوں کی کفالت کرتا تھا۔