زامران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل ایف

325

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیچ کے علاقے زامران میں ھر ءِ کور زامری میں بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کرکے دشمن کو مالی و جانی نقصان سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ پیر کے روز دن کے بارہ بجے کیا گیا۔ یہ چوکی نام نہاد سرحدی باڑ کی حفاظت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے کئی اطراف سے حملہ کیا گیا حملے کی شدت کی وجہ سے چوکی میں موجود اہلکار بغیر کسی مزاحمت کے دیواروں کے پیچھے چھپے رہے۔

انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن بلوچستان میں صرف نہتے لوگوں کے خلاف اپنی طاقت دکھا سکتی ہے جبکہ جنگ کے میدان وہ ہمیشہ سے ناکام ہے۔ بلوچ سرمچار اسے ہر محاذ پر شرمندگی اور شکست سے دوچار کرنے کے لیے بلوچستان کے ہر کونے میں اس پر حملے کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج کی بلوچستان میں موجودگی تک اس پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔