جبری لاپتہ ظہور لانگو کی والدہ انتقال کر گئیں

210

بلوچستان کے ضلع قلات سے 9 سال قبل 29 ستمبر 2013 کو پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے بلوچ طالب علم ظہور احمد لانگو ولد خیر بخش کی والدہ بیٹے کی طویل انتظار کرتے ہوئے حالق حقیقی سے جا ملیں۔

والدہ نے بیٹے کی بازیابی کے لئے حکومتی اداروں کے علاوہ احتجاج کے تمام ذرائع استعمال کیے تاہم عسکری اداروں نے ظہور احمد کو بازیاب نہیں کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان جبری لاپتہ افراد کی مائیں اور دیگر کئی لواحقین پیاروں کی انتظار میں اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں