بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فوج نے چار افراد کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں سے تین کی شناخت اسلم مری ولد فیض محمد مری ،خالق مری ولد جمعہ خان مری اور لیاقت مری ولد دوست محمد مری کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح پاکستانی فوج نے کوئٹہ کے علاقے نیوکان میں بڑے پیمانے پر گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کے بعد مذکورہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔