آواران: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

149

بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت جنگی خان ولد جان محمد سکنہ تیرتیج آواران کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ شخص کو فورسز نے آواران کے علاقے تیرتیج سورہی بند سے حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔