بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ روز بلیدہ میں قابض پاکستانی فوج کیلئے راشن لیجانے والی ایک گاڑی کو فائرنگ کرکے ناکارہ بنادیا۔
ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے گردانک کے مقام پر دشمن فوج کے راشن کو اپنے قبضے میں لیا جبکہ گاڑی کو ناکارہ کردیا۔ سرمچاروں نے سندھ کے رہائشی ڈرائیور اور اسکے ساتھی کو تنبیہہ کے بعد چھوڑ دیا۔
جیئند بلوچ نے کہاکہ قابض پاکستانی فوج کو کسی بھی قسم کی رسد پہنچانے والے افراد کو ہم تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ اس عمل کو ترک کردیں بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصانات کے خود ذمہ دار ہونگے۔
آخر میں انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔