سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ کراچی نادرن بائی پاس پر سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کی گشتی پولیس موبائل پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل میں نصب بم کے دھماکے میں سی ٹی ڈی کے دو اہلکار مارے گئے ہیں اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سی ٹی ڈی پولیس مسلسل سندھ اور بلوچستان میں نوجوانوں کو اٹھاکر اور بعد میں ان کو جعلی انکاونٹر میں مارنے میں ملوث رہی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔