ڈیرہ بگٹی میں ماری انرجیز پر حملہ، بی آر اے نے ذمہ داری قبول کرلی

1

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہےکہ سرمچاروں نے گزشتہ رات ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیھ لوٹی میں استحصالی کمپنی ماری انرجیز لمیٹڈ کے سائیٹ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، اس حملے میں کمپنی کے تین ملازمین ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہاکہ اس حملے کے بعد پاکستانی فوج اور ان کے مقامی سہولت کاروں سے جھڑپ ہوئی جو آٹھ گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ اس دوران پاکستانی فوج کے نو اہلکار جبکہ مقامی سہولت کاروں کے تین کارندے ہلاک اور مجموعی طور پر درجن سے زائد اہلکار اور سہولتکار زخمی ہو گئے۔

ترجمان نے کہاکہ اس معرکے میں چھ بلوچ فرزند سرزمین کی دفاع میں شہید ہو گئے۔ بی آر اے وطن کے بہادر سپوتوں کو بے مثال قربانی پر سرخ سلام پیش کرتی ہے اور یہ عہد دھراتی ہے کہ وطن کے دفاع میں برسریپکار بہادروں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ ریپبلکن آرمی اس سے قبل بھی ماری انرجیز لمیٹڈ پر متعدد حملوں کے زریعے خبردار کر چکی ہے کہ بلوچ سرزمین پر قومی وسائل کی لوٹ مار کی اجازت کسی صورت نہیں دے گی، مقامی طور پر ان کمپنیوں کی سہولت کاری کرنے والے اور ان سے منسلک افراد جو کسی بھی حوالے سے ان کمپنیوں سے منسلک ہیں متعدد بار تنبہ کر چکے ہیں۔ مگر آج کے بعد تنظیم علان کرتی ہے ان کمپنیوں اور ان سے منسلک افراد اور سہولت کار، ہمارے بے رحمانہ حملوں کے زد میں ہونگے۔