چاغی: قائم مقام ایس ایچ او کو مسلح افراد نےاغوا کر لیا

1

چاغی میں بس اڈے سے قائم مقام ایس ایچ او، اے ایس آئی گل شاہ کو مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی گل شاہ چاغی کے بس اڈے پر اکیلے موجود تھے کہ اس دوران چار مسلح افراد ایک گاڑی میں وہاں پہنچے اور انہیں مبینہ طور پر گاڑی میں سوار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ اے ایس آئی گل شاہ کی تلاش کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی چاغی کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔