کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز معطل

16

کوئٹہ میں اچانک موبائل نیٹ ورک اور موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئی ہیں، سروسز کی معطلی کے حوالے سے تاحال حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلامیہ یا وجہ سامنے نہیں آئی۔

موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز صرف کوئٹہ میں ہی نہیں بلکہ چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، سبی، بارکھان، نصیرآباد مستونگ، قلات، سوراب، حب سمیت بلوچستان کے کئی دیگر اضلاع میں بھی معطل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکام نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان کے مختلف بڑے اور اہم شہروں میں کرفیو نافذ کردیا ہے، جبکہ متعدد شہروں میں دکانوں و بازاروں کو شام 6 بجے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

کوئٹہ شہر میں پولیس نے بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے حملوں کے خطرات کے پیش نظر مزید نفری تعینات کردی ہے، جبکہ تربت میں دفع 144 نافذ کردیا گیا ہے۔