تربت سے چار لاشیں برآمد، پاکستانی فورسز کا سرچ آپریشن میں مارنے کا دعویٰ

122

چاروں لاشیں ٹیچنگ اسپتال منتقل، شناخت کے لیے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آج چاروں لاشیں اسپتال پہنچائیں، جنہیں شناخت کے لیے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ افراد گزشتہ روز ناصر آباد کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپ میں مارے گئے۔

تاہم تاحال چاروں افراد کی شناخت اور ان کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔