بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج پر مسلح حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق حملہ گزشتہ شب پنجگور میں 125 ونگ پر کیا گیا۔ حملے کے دوران فائرنگ سے کیمرہ اور کمیونیکیشن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں نائک فیصل ہلاک ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں نو دیگر فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سپاہی اشتیاق، سپاہی سراج، سپاہی عابد، لانس نائک علی، سپاہی عظمت، سپاہی اقبال، سپاہی ولی، سپاہی عمران اور سپاہی عباس شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، تاہم ان کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہوئیں۔












































