تربت میں نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

31

تربت کے علاقے سری کہن کے رہائشی نوجوان منیر احمد ولد محمد عظیم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق منیر احمد کچھ عرصہ قبل روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم تھے، تاہم حالیہ دنوں میں وطن واپس آنے کے بعد تربت کی اوورسیز کالونی میں رہائش پذیر تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کردی اور واقعے سے متعلق شواہد و معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاہم ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نوجوان نے مبینہ طور پر انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی وجوہات اور دیگر حقائق کے بارے میں مزید معلومات سامنے آسکیں گی۔