نوشکی: تجارتی گاڑیوں اور فورسز پہ حملہ

65

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قریب سلطان چڑھائی کے مقام پر مسلح افراد نے دو تجارتی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں ناکارہ ہوگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیش قدمی کرنے والے فورسز کے پیدل اہلکاروں پر بھی راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آج ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں چارسر کے مقام پر بھی مسلح افراد نے ایک اہم تجارتی شاہراہ کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کوئٹہ سے تفتان جانے والی تین اور تفتان سے کوئٹہ آنے والی دو تجارتی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔