بلیدہ: ایف سی ہیڈکواٹر میں راشن لے کر واپس جانے والی گاڑیوں پر فائرنگ، ڈرائیور ہلاک، ایک زخمی

2

ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر سے راشن اتار کر واپس جانے والی گاڑیوں پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور ہلاک جبکہ زمیاد گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ مسلح افراد ٹرک مالک کے بیٹے کو اپنے ساتھ لے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک زمیاد گاڑی اور دو مزدا ٹرک ایف سی ہیڈکوارٹر سے راشن اتارنے کے بعد واپس جا رہے تھے۔ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تینوں گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی۔ ہلاک ڈرائیور کا نام ناصر ولد موسی معلوم ہوا جو خضدار کا رہائشی ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ زمیاد گاڑی کو مبینہ طور پر آگ لگا دی گئی۔ زمیاد گاڑی کا ڈرائیور گلزار فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا۔ مسلح افراد نے زمیاد گاڑی کے کلینر کو چھوڑ دیا۔