بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان بلوچ خان نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے نوشکی میں قابض پاکستانی فوج پر شدید مسلح حملہ کرتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی ومالی نقصان سے دوچار کیا۔
ترجمان نے کہاکہ براس کے سرمچاروں نے ۱۷ اگست بروز سوموار نوشکی کے علاقے ‘کچکی’ میں لیویز تھانے کے قریب قابض پاکستانی فوج کی گاڑیوں کے ایک قافلے کو گھات لگا کر شدید حملے کا نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں قابض فوج کی ۳ گاڑیاں براہِ راست حملے کی زد میں آئیں، جس سے دشمن کے 7 اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور 8 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔ مزید برآں، کارروائی کے دوران سرمچاروں نے دشمن کا ایک کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا۔
مزید کہاکہ بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) اس کامیاب کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی اور قابض فورسز کے انخلا تک ہمارے یہ حملے مزید شدت وقوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔ براس واضح کرتی ہے کہ بلوچ وطن کے وسائل کی لوٹ مار اور قبضہ گری کے خلاف جدوجہدِ آزادی منزل کے حصول تک بلا تعطل جاری رہے گی۔















































