کوئٹہ: پولیس تھانے اور فورسز پوسٹ پر حملے، شہر میں دھماکوں کی آواز

11

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فورسز پر حملے کیے گئے ہیں، جبکہ شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سریاب کیچی بیگ میں پولیس تھانے پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے، جبکہ منیر احمد روڈ پر قائم ایف سی چیک پوسٹ کو بھی مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح حملوں میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے۔ تاہم حکام کی جانب سے اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ آج بلوچستان کے علاقوں چاغی اور قلات میں بھی پاکستانی فورسز پر حملے کیے گئے، جن میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔