تربت: ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں نوجوان قتل، مند سے لاش برآمد

187

تربت کے علاقے گھنہ میں سرکاری حمایت یافتہ گروہ نے ایک نوجوان کو کرکٹ گراؤنڈ سے اغوا کرنے کے بعد کھجوروں کے باغات میں لے جا کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کرکٹ گراؤنڈ پہنچے اور فیصل ولد رسول بخش، سکنہ گھنہ، کو اپنے ساتھ لے گئے۔ بعد ازاں ملزمان اسے قریبی کھجوروں کے باغات میں لے گئے، جہاں اس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

مقامی افراد کے مطابق مسلح افراد کا تعلق ڈیتھ اسکواڈ سے ہے، جو علاقے میں قتل و غارت اور دیگر جرائم میں ملوث ہے۔

علاوہ ازیں تحصیل مند سے ایک لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت عبدالباسط ولد حاجی حسین، سکنہ گوک مند، کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق لاش پر گولیوں کے نشانات پائے گئے۔