کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسلح افراد کا کنٹرول برقرار، ایک اور گاڑی تباہ
چاغی کے علاقے پدگ، چارسر میں گذشتہ روز مسلح افراد نے کوئٹہ تفتان اہم تجارتی روٹ پر ایک اور گاڑی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا۔
کانوائے میں شامل ایک گاڑی کو مسلح افراد نے تحویل میں لینے کے بعد نذر آتش کرکے تباہ کردیا۔
خیال رہے بلوچ لبریشن آرمی اہم تجارتی روٹ پر ‘معاشی ناکہ بندی’ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اہم شاہراہوں پر کنٹرول حاصل کرکے اب تک دو سے کے قریب گاڑیوں کو نذر آتش کیا جاچکا ہے۔



















































