چاغی میں مسلح افراد کے قبضے کا دعوی، واشک میں فورسز کے قافلے پر حملہ

172

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مختلف نوعیت کے حملوں کے اطلاعات سامنے آئی ہیں، جہاں چاغی میں مسلح افراد کی بڑی تعداد کی جانب سے شہر میں داخل ہو کر مختلف سرکاری تنصیبات پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ واشک کے علاقے سیچی میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چاغی شہر میں بڑی تعداد میں مسلح افراد کی آمد کے بعد انہوں نے بعض سرکاری دفاتر، بینکوں، لیویز اسٹیشنز اور پولیس تھانوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے سیچی میں پاکستانی فورسز کے ایک قافلے پر حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو پہلے ایک دیسی ساختہ بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔