مستونگ: فوج کی پوسٹوں پر رسد پہنچانے کی کوشش، علاقے میں جھڑپیں

72

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپیں جاری ہے۔

مستونگ کے علاقے دشت، کرّی ڈور کے مقام پر پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین اس وقت جھڑپوں کا آغاز ہوا جب فورسز کی بڑی تعداد نے پیش قدمی کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے اپنے پوسٹوں تک راشن و دیگر پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم مسلح حملوں کے باعث انہیں دشواریوں کا سامنا ہے۔

دو روز قبل بھی اسی علاقے میں فورسز کو مسلح حملوں کے بعد پسپائی اختیار کرنی پڑی تھی جبکہ فورسز پوسٹوں پر وہ راشن و دیگر رسد پہنچانے ناکام ہوئے تھیں۔

ان جھڑپوں میں فورسز کو جانی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔