سبی : بجلی کے دو مرکزی ٹاور دھماکوں میں تباہ

1

بلوچستان کے علاقے سبی میں بجلی کے دو مرکزی کھمبوں کو نامعلوم افراد افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔

مقامی افراد کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی جبکہ دھماکوں کے بعد متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سرگرم مسلح تنظیمیں اکثر اوقات بجلی سمیت دیگر تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں ۔ تاہم سبی کے میں آج کے دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح گروپ قبول نہیں کی ہے ۔