بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں بجلی کی مرکزی ٹاوروں کو نامعلوم افراد نے دھماکوں میں تباہ کردیا جس کے بعد کئی علاقوں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہوگئی ہے۔
گذشتہ شب نامعلوم افراد نے اوچ پاور پلانٹ سے نکلنے والی دو مرکزی ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا جس کے باعث ٹاور زمین بوس ہوگئے اسی دوران پاور پلانٹ میں بھی آتشزگی ہوئی جبکہ پلانٹ میں موجود ایک شخص کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ٹاوروں کے تباہ ہونے اور پاور پلانٹ میں خرابی کے باعث بلوچستان کے متعدد علاقوں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہوچکی ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں بلوچ مسلح تنظیمیں اس نوعیت کی کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرچکے ہیں۔

















































