خضدار کے علاقے مولہ منجالو میں ایک گھر پر پاکستانی ڈرون حملے کے نتیجے میں چار افراد جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ آج صبح تقریباً پانچ بجے پیش آیا، جس کے نتیجے میں عرفان ولد عبدالحمید، میر گل ولد محمد حسین اور علی گل ولد محمد حسین سمیت چار افراد جانبحق ہوئے۔
ذرائع کے مطابق منیر نامی شخص اس واقعے میں زخمی ہوا، جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور اسے طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔


















































