لسبیلہ: پاکستانی فورسز نے بزرگ شہری ہیبتان مری کو جبری گمشدگی کا شکار بنا دیا

194

بلوچستان کے علاقے بیلہ کراس سے ہیبتان ولد مالو مری سکنہ بیلہ کو 9 جولائی 2026 کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق ہیبتان مری کو بیلہ کراس کے مقام سے فورسز نے اپنی تحویل میں لیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ حالیہ مہینوں میں ایسے واقعات میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ اگر جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد پر کوئی الزام ہے تو انہیں آئین اور قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے۔