بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے اورناچ کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ تین روز سے فوجی آپریشن جاری ہے، جس کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں اور ڈرون طیاروں کے استعمال کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف پہاڑی مقامات پر ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھی گئی ہیں، جبکہ بعض علاقوں میں ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کیے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے علاقے میں زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے۔
تاہم حکام کی جانب سے تاحال آپریشن سے متعلق کوئی باضابطہ موقف یا تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ اسی طرح اس کارروائی کے دوران کسی جانی نقصان، گرفتاری یا دیگر نقصانات کے حوالے سے بھی کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔



















































