تربت:جیل میں قید سید بی بی بلوچ گزشتہ دو روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں، اہلخانہ کو شدید تشویش

52

سینٹرل جیل تربت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی زیرِ حراست رہنما سید بی بی بلوچ گزشتہ دو روز سے اپنے آئینی حقوق اور زیادتیوں کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق سید بی بی بلوچ کی صحت پہلے ہی ناساز تھی، جبکہ بھوک ہڑتال کے باعث ان کی طبی حالت مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔

خاندان نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر ان کے مسائل کے حل اور مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ سید بی بی بلوچ رواں ماہ 3 جولائی سے تین ایم پی او کے تحت سینٹرل جیل تربت میں زیرِ حراست ہیں۔