دی بلوچستان پوسٹ کو موصول اطلاعات کے مطابق سندھ کے شہر سکھر سے محمد عمر بگٹی، سکنہ تحصیل ڈیرہ بگٹی، کو رواں سال یکم جولائی کو سکھر کی مویشی منڈی سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے ادریس رحمت، سکنہ گوادر نیو ٹاؤن، کو یکم جولائی 2026 کی رات ان کے گھر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
جبکہ کوئٹہ سے موصول اطلاعات کے مطابق رواں سال 8 اپریل کو علی الصبح تقریباً 3 بجے دو افراد کو سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حراست میں لیا، جن کی شناخت شاہد بلوچ اور نور محمد بلوچ کے ناموں سے ہوئی۔
اسی طرح تونسہ شریف سے مبین بلوچ نامی شخص کو 2 جولائی 2026 کی علی الصبح تقریباً 3 بجے ان کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق وہ تاحال لاپتہ ہیں



















































