اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ سنیچر کے روز جنوبی لبنان میں جھڑپوں میں اس کا ایک فوجی مارا گیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے پر اتفاق کے بعد سے یہ پانچویں اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق سارجنٹ نیر بن اری جنوبی لبنان میں ’کارروائی میں مارے گئے، جس کے ایک دن بعد حزب اللہ فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں چار دیگر اسرائیلی فوجی مارے گئے جبکہ تین فوجی زخمی بھی ہوئے۔
یہ اطلاعات ایسے وقت میں موصول ہو رہی ہیں جب حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے چند گھنٹے بعد کل بروز ہفتہ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 20 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ حملے حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی فورسز پر داغے گئے میزائلوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

















































