سبی میں ناکہ بندی اور بولان میں بجلی کے ٹاورز کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی آر جی

163

بلوچ ریپبلیکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب سرمچاروں نے کوئٹہ سے اندرون سندھ اور پنجاب جانے والی بلوچ قومی شاہراہ کی سبی کے علاقے لیمجی کے مقام پر ناکہ بندی کر کے ہر قسم کے ٹرانسپورٹ کی مکمل تلاشی لی۔

ترجمان کے مطابق سرمچاروں کے چیکینگ کے دوران رسد لے جانے والے 4 گاڑیوں کو فائرنگ کر کے ناکارہ بنا دیا، اور ڈرائیوروں کو تنبیہ کر کے چھوڑ دیا۔

ترجمان نے کہا بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب اوچ پاور پلانٹ سے آنے والی بجلی کے دو بڑے ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے دھماکے میں شدید نقصان پہنچایا۔

انکا مزید کہنا تھا ہماری تنظیم بلوچ ریپبلیکن گارڈز ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔