تربت: مسلح حملے میں ایف ڈبلیو او آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) ارسلان سمیت چار اہلکار ہلاک

13

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ایک مسلح حملے میں پاکستان فوج سے منسلک کمپنی کے ایک آفیسر سمیت چار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ حملہ گذشتہ روز تربت شہر سے تقریباً 25 کلومیٹر مغرب میں کلاتک کے قریب ہوا جہاں تین گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کو گھات لگائے مسلح افراد نے براہ راست نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایف ڈبلیو او کے آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) ارسلان حلیم سکنہ کراچی، نعمان کاظمی سکنہ راولپندی، محمد آصف اور کلیم اللہ ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مذکورہ حملے میں زخمی ہونے والے کلیم اللہ آج صبح زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ایف ڈبلیو او اہلکار اس وقت حملے کا نشانہ بنے جب انہیں ‘ڈیتھ اسکواڈ’ ارکان دو گاڑیوں میں سیکورٹی فراہم کررہے تھے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔