گوادر: مسلح افراد چار پولیس اہلکاروں کو اسلحہ اور سرکاری گاڑی سمیت اپنے ساتھ لے گئے

274

ضلع گوادر کے ساحلی علاقے کنٹانی کے مقام ہور میں مسلح افراد کی جانب سے چار پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر علاقے میں موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے اہلکاروں کو گھیرے میں لے لیا اور انہیں مزاحمت کا موقع دیے بغیر قابو کر لیا۔ بعد ازاں مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کے زیر استعمال سرکاری اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے قبضے میں لے لی۔

ذرائع کے مطابق چاروں اہلکاروں کو مسلح افراد اپنے ساتھ نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔

تاہم واقعے کے فوری بعد سرکاری سطح پر اہلکاروں کی شناخت، ان کی موجودہ صورتحال یا واقعے کی مکمل نوعیت کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔